#5381

مصنف : خورشید احمد فاروق

مشاہدات : 5187

حضرت عثمان ؓکے سرکاری خطوط

  • صفحات: 207
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5175 (PKR)
(اتوار 07 اکتوبر 2018ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور

خطوط لکھنے  اورانہیں محفوظ رکھنے کاسلسلہ بہت قدیم ہے قرآن مجید میں حضرت سلیما﷤  ؑ کا  ملکہ سبا کو  لکھے گئے خط کا تذکرہ موجود ہے  کہ  خط ملنے پر ملکہ سبا حضرت سلیما ن﷤ کی  خدمت میں حاضر ہوئی۔خطوط نگاری کا  اصل سلسلہ اسلامی دور سے شروع ہوتا ہے  خود نبیﷺ نے اس  سلسلے کا آغاز فرمایا کہ جب آپ نے  مختلف بادشاہوں اور  قبائل  کے سرداروں کو خطوط ارسال  فرمائے  پھر  اس کے  بعد   خلفائے راشدین﷢  اور اموی  وعباسی  خلفاء نے  بھی بہت سے لوگوں کے نام خطوط لکھے  جو مختلف  کتب سیر میں  موجود ہیں ان میں  سے کچھ مکاتیب تو  کتابی صورت میں بھی شائع ہوچکے ہیں ۔اہل علم اپنی تحریروں او رتقریروں میں ان کے حوالے دیتے ہیں ۔برصغیرکے مشاہیر اصحاب علم میں سے   شاہ ولی اللہ  محدث دہلوی ، سید ندیر حسین محدث دہلوی، سیرسید ،مولانا ابو الکلام  آزاد، علامہ اقبال ، مولانا غلام رسول مہر اور دیگر بے شمار  حضرات کے خطوط کتابی صورت میں مطبوع  ہیں  اور نہایت دلچسپی سے  پڑ ھےجاتے ہیں۔ابتدائے اسلام کے خطوط  میں سے کسی ایک  کے بارے میں   یقین کے ساتھ یہ کنہا مشکل ہے کہ  و ہ اپنی  لفظی ومعنوی شکل میں ویسا  ہی ہے  کہ جیسا ان کو لکھا گیا تھا۔اس میں شک نہیں  کہ یہ خطوط ہمارے پاس مکتوب ومدون شکل میں آئے  ہیں لیکن قید تحریر میں آنے سے پہلے بہت عرصہ تک وہ سینہ بہ سینہ اور زبان بہ زبان نقل ہوتے رہے  ۔سینہ بہ سینہ انتقال کے دوران بعض خطوط کے مضمون بڑھ گئے اور بعض کے گھٹ گے اور بعض کے بدل گئے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’حضرت عثمان ﷜ کے سرکاری خطوط‘‘  ڈاکٹر خورشید احمد فاروق کی مرتب شدہ ہے اس میں  خلیفہ ثالث امیر المومنین سیدناعثمان غنی ﷜کی  طرف  منسوب ستر سے زائد خطوط شامل   ہیں۔ فاضل مصنف  نے ان خطوط  کو مختلف کتب سیر وتاریخ سے تلاش کر کے اس میں   بحوالہ جمع کیا ہے ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

5

عثمان غنیؓ

32

عثمان غنیؓ پراعتراضات اوران جائزہ

67

خطوط

111

گورنروں کےنام

112

سرحدی کمانڈروں کےنام

113

خراج افسروں کےنام

113

عام مسلمانوں کےنام

114

ولیدبن عقبہ کےنام

115

عبداللہ بن سعدبن ابی سرح کےنام

117

معاویہ بن ابی سفیان کےنام

118

خط کی دوسری شکل

119

خط کی تیسری شکل

130

معاویہ بن ابی سفیان کےنام

130

امیرمعاویہ اوردوسرےگورنروں کےنام

131

ولیدبن عقبہ کےنام

131

خط کی دوسری شکل

126

اہل کوفہ کانام

127

عبداللہ بن سعدبن ابی سرح کےنام

128

اندلس پرچڑھالی کرنےوالےمجاہ کےنام

132

خط کی دوسری شکل

133

ابوموسیٰ اشعری کےنام

133

عبداللہ بن عامرکےنام

135

عبداللہ بن مسعودکےنام

136

ولیدبن عقبہ کےنام

138

عثمان بن ابی العاص ثقفی کودستاویز

139

عبداللہ بن عامرکےنام

142

مرکزی شہروں کےمسلمانوں کےنام

143

ولیدبن عقبہ کےنام

142

خط کی دوسری شکل

147

اکابرکوفہ کےنام

147

خط کی دوسری شکل

150

سعیدبن عاص کےنام

150

حبیب بن مسلمہ کےنام

153

خط کےدوسری شکل

155

معاوین بن ابی سفیان کےنام

156

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41842
  • اس ہفتے کے قارئین 200374
  • اس ماہ کے قارئین 1719447
  • کل قارئین115611447
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست